جنوبی افریقہ کیخلاف بھی قومی ٹیم کے اوپنرزکی انتہائی ناقص کارکردگی، مصباح الحق نے بڑامطالبہ کر دیا

129

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کے اوپنرز آﺅٹ آف فارم ہیں اور انہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے، ہم ان کی خامیوں پر کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق


جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز وائٹ واش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے اوپنرز کے بارے کہا کہ پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں

اوپنرز کی خامیوں پر کام کریں گے، ایک ڈیڑھ ماہ ان پر کام کیا جائے گا کیونکہ ہم اپنے اوپنرز کو ضائع نہیں کر سکتے اور نہ ہمیں ایک دو سیریز کے بعد انہیں تبدیل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عابد علی ، شان مسعود، عمران بٹ اور عبداللہ شفیق کے علاوہ کوئی پرفارم کرتا ہوا اوپنر نظر نہیں آرہا اس لئے ان پر کام کریں گے جبکہ اعظم خان اور شرجیل خان کو اعظم خان اور شرجیل خان کو فٹنس کا معیار حاصل کرنا ہے۔