بھارت انگلینڈ سےہار گیا اور بہت ہی برا ہارا۔ انضمام الحق نے بھارت کےزخموں پر نمک چھڑک دیا، حیران کن بات کہہ دی

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت انگلینڈ سے ہار گیا اور بہت ہی برا ہارا۔ بھارت حیران پر حیران کئے جارہا ہے، جس نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرایا تھا، وہ حیران کن تھا، اسی طرح میرا نہیں خیال تھا کہ بھارت انگلینڈ سے ہار جائے گا۔


یہ حیران کن پرفارمنس ہے کہ دنیا کی ٹاپ ٹیم اپنے ملک میں انگلینڈ سے ہار گئی۔ انضمام کہتے ہیں کہ میرا خیال یہ تھا کہ بھارت آخری دن میچ ڈرا کر جائے گا لیکن یہ ایسا نہ کرسکے،

یہ میرے لئے حیران کن تھا، بھارت میں انگلینڈ گزشتہ 10 سال میں 3 ٹیسٹ جیت چکا ہے۔ بھارت کی بات کروں کہ گل، سندر، پانت کے ساتھ کوہلی، رہانے، پجارا اور شرما ہیں، اس کے بعد بھی بیٹنگ کا ناکام ہونا حیران کن ہے۔

کوہلی پر مسلسل 4 میچز ہارنے کا دبائو ہے لیکن بھارت نے انگلینڈ کو دوسری اننگ میں 241کی برتری نہیں دینی چاہئےتھی۔ اب بھارتی کپتان کی تبدیلی کی باتیں ہورہی ہیں۔