ایسا لگاکہ جیسے یہاں پہلوانوں کا دنگل ہوا ہے، رمیز راجہ نے بھارت کی شکست پر شاندار بات کہہ دی

120

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ کہانی پھر کچھ یوں بنتی ہے کہ جب آپ پچ کی جگہ اکھاڑہ بنادیں گے، ٹاس بھی ہارجائیں گے تو پھرآگ سے ہی کھیلیں گے،


یہ 5ویں دن کی پچ جیسی تھی، ایسا لگاکہ جیسے یہاں پہلوانوں کا دنگل ہوا ہے، بھارت نے غلط اندازا لگایا ،انگلینڈ کی ٹیم بہت اعلیٰ کھیلی۔ انگلینڈ پرفیکٹ انداز میں آگے بڑھا۔

رمیز نے کہا کہ انگلینڈ کے یہ 2 اسپنرز ایشون سے اچھے اسپنرز نہیں تھے لیکن اچھے رہے۔ جنوبی افریقا پاکستان کے ٹیسٹ کے لئے راولپنڈی کی پچ چنائی پچ سے بہت بہتر تھی،

بیٹنگ اور بائولنگ کو سپورٹ ملی، ہر ٹیم کے پاس جیتنے کا موقع تھا۔ بھارت دیکھ لے کہ پنڈی کی پچ پر میچ ڈرا بھی ہوسکتا تھا، ہارا اور جیتا بھی جاسکتا تھا، سب کے لئے مدد تھی۔