ساؤتھ افریقہ کے خلاف تباہی،باؤلنگ آئی سی سی کا حسن علی کو زبردست اندازمیں خراجِ تحسین

120

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حسن علی ، حسن علی ہر طرف حسن علی کا نام گونج رہا ہے، حسن علی نےدھماکے دار واپسی سے سب کو حیران کر دیا، ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم حسن علی کی ان سوئنگ آؤٹ سوئنگ اور ریسورس سوئنگ کے سامنے بے بس نظر آئی۔


دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی نے تباہی باولنگ کا مظاہرہ کیا، حسن علی نے اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی، انہوں نے پہلی اننگز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ دوسری اننگز میں 60 رنز دے کر 5 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کروا کر ریکارڈ قائم کردیا۔


حسن علی وہ پاکستان کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں، جنہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ ان کی ساؤتھ افریقہ کے خلاف زبردست باؤلنگ کو دیکھ کر آئی سی سی بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا،

آئی سی سی نے حسن علی کی تصاویر کو زبردست انداز میں ایڈیٹ کیا۔ جس میں حسن علی ایک سپر ہیرو نظر آ رہے ہیں۔ کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے بھی حسن علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان کے کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپن باؤلر شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اوپر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔