حسن علی نے وقار یونس کا 23 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا، شاندار خبر

128

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فاسٹ بائولر حسن علی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بائولنگ کوچ وقار یونس کا 23 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ 26 سالہ حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں


دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں مجموعی طور پر 114 رنز کے عوض اپنے 10 شکار مکمل کیے، یہ کسی بھی پاکستانی بائولر کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بہترین بائولنگ کارکردگی تھی ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بائولنگ کوچ وقار یونس نے 1998ء میں پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں 133 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کی تھی۔ سابق آف سپنر سعید اجمل نے 2013ء میں

کیپ ٹائون ٹیسٹ میں 147 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے 1998ء میں ڈربن ٹیسٹ میں 149 رنز کے عوض وکٹیں حاصل کی تھیں ۔