چنائی ٹیسٹ، جیمز اینڈرسن کے ہندوستانی بلےبازوں کو اپنی گیندوں پر نچانے کی ویڈیووائرل

134

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جیمز اینڈرسن کی عمر بڑھتی جارہی ہے لیکن جہاں تک وکٹیں لینے کا تعلق ہے تو اس میں وہ دنیا کے کسی بائولر سے پیچھے نہیں ہیں ۔ 38 سالہ برطانوی فاسٹ بائولر نے منگل کے روز ہندوستانی بلے بازوں کو اپنی گیندوں پر نچایا


اینڈرسن نے شبمن گل کو ریورس سوئنگ کے ذریعے بولڈ کرنے کے بعد اسی انداز میں اجنکے رہانے کو بھی کلین بولڈ کیا ۔ اینڈرسن نے 11 اوورز میں 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جیک لیچ نے 26 اوورز میں 76 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم 420 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 192 رنز بناسکی اور انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ۔