بدترین تنقید کے باوجود قومی ٹیم کےہیڈ کوچ مصباح الحق اورکپتان بابر اعظم تاریخ میں امر ہوگئے

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بدترین تنقید کے باوجود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم تاریخ میں امر ہوگئے، ایسا شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا جو آج تک کوئی پاکستانی کپتان یا کوچ حاصل نہ کر سکا۔ بابر اعظم جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں


ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے والے واحد ملکی کپتان جبکہ مصباح الحق واحد پاکستانی کوچ ہیں۔ اس کے علاوہ بابراعظم بطور کپتان اپنی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پاکستان کے 5ویں کپتان بھی بن گئے۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے شکست دیکر 2 میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سویپ مکمل کیا۔ پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں

حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ گیند بازی کی بدولت قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو وائٹ واش جب کہ دوسری بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ۔