بابراعظم نے وہ اعزازحاصل کرلیا جو عمران خان اور وسیم اکرم کےپاس بھی نہیں

163

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بابراعظم بطور کپتان اپنی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پاکستان کے 5ویں کپتان بن گئے۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے شکست دیکر 2 میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا۔


پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ گیند بازی کی بدولت قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار

جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کیا جب کہ دوسری بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ۔ اس سے قبل 2003ء میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو0-1 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

یہ بابراعظم کی بطور ٹیسٹ کپتان پہلی ٹرافی تھی، وہ بطور کپتان ڈیبیو ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پاکستان کے 5ویں کپتان بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل فضل محمود نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1959ء میں بطور ٹیسٹ کپتان اپنی پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی،