ہماری پرواز آسمانوں سے بھی بلندہے، بابر اعظم کا ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد عزم

110

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیر کو وعدہ کیا کہ قومی سکواڈ محنت جاری رکھے گی۔ پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے 8 فروری ہمیشہ ایک خاص تاریخ رہے گی کیونکہ گرین شرٹس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر وائٹ واش کیا۔


پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح پاکستان کے لئے 18 سال بعد نصیب ہوئی جس نے آخری بار 2003ء میں جنوبی افریقہ کو ہوم سیریز میں شکست دی تھی۔

فتح کی خوشی میں کپتان بابراعظم نے ٹویٹر پر اپنی ٹیم کے ہار نہ ماننے والے رویے کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جو کبھی ہار نہیں مانتی،

محمد رضوان ،حسن علی، شاہین آفریدی ،فہیم اشرف ان شاء اللہ آپ کو مزید ترقی نصیب ہو، ہماری پرواز آسمانوں تک بھی محدود نہیں ہے، جنوبی افریقی ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا،پاکستان زندہ باد‘۔