پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان،3 تگڑے کھلاڑیوں کی شاندار واپسی

1279

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 فروری بروز جمعرات کو دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جایے گا، پاکستان نے پہلے ہی جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں وایٹ واش کرکے زہنی سبقت حاصل کر لی ہے،


بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور

بہترین کرکٹ کھیلی۔ مجھ پر کپتانی کا کوئی دباﺅ نہیں تھا کیونکہ ٹیم جب سپورٹ کرتی ہے اور کھلاڑی دئیے گئے پلان پر عملدرآمد کر تے ہیں توپھر کوئی دباﺅ نہیں ہوتا۔

دوسرے ٹیسٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر حسن علی نے شاندار کم بیک کیا ہے او اس میچ میں اپنا کردار اجاگر کیا ہے۔


حسن علی کو دبئی میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے اور اس کا فائدہ لیتے ہوئے انہوں نے جنوبی افریقہ کےخلاف شاندار کار کردگی دکھائی ہے۔ بابراعظم نے مزید کہا کہ کسی بھی

بڑی ٹیم کیخلاف ایسی کار کردگی اور سیریز میں جیت سے بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے اور یقینا اگلے میچوں کیلئے ہم پراعتماد ہو کر میدان میں اتریں گے، ایڈن مارکرم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی،

لیکن ہمیں یقین تھا کہ جب ہمیں وکٹ مل جائے گی تو ہم کم بیک کر سکتے ہیں اور پھر حسن علی نے اپنی کارکردگی سے اس بات کو یقینی بنا دیا۔ اب اسی وننگ مومنٹم کو ٹی ٹونٹی سیریس میں بھی لے کر چلیں گے،

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
کپتان بابراعظم، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان، فہم اشرف، محمد نواز، شاہین افریدی، حارث رؤف، اور عثمان قادر شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جایے گا.