جنوبی افریقہ کیخلاف تاریخی کلین سویپ فتح کی اصل وجہ کیا ہے؟انضمام الحق میدان میں آگئے

71

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی کلین سویپ فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان نے تینوں شعبوں بالخصوص فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کیچ پکڑے، فواد عالم اور محمد رضوان کی سنچریوں اور

پھر پہلے ٹیسٹ میچ میں سپنرز کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی شاندار باﺅلنگ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کے لوئر آرڈر کا متواتر رنز بنانا

اس ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ثابت ہوا۔ فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے بیٹنگ میں شاندار فائٹ کی، محمد رضوان کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے،


بطور بیٹسمین وہ جس طرح لوئر آرڈر کے ساتھ مل کر سکور بورڈ چلا رہے ہیں وہ قابل دید ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں متواتر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی کار کردگی نمایاں رہی۔

انضمام الحق نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک خاص اہمیت ہے اور کسی بھی کھلاڑی کو تراشنے میں اس کا کردار بہت اہم ہے، حسن علی اس کی تازہ ترین مثال ہیں کہ

جس طرح انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر اپنی فارم، فٹنس اور ردھم کو واپس حاصل کیا، دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ باؤلنگ کی، شاہین شاہ آفریدی نے بھی دوسری اننگز میں ان کا بہت ساتھ دیا،

مصباح الحق، وقار یونس اور یونس خان کیلئے یہ سیریز بہت اہم تھی مگران تینوں تجربہ کار کرکٹرز نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کی بہترین رہنمائی کی، جس کے نتیجے میں فتح پاکستان کے نام رہی۔