بابر اعظم نے مشکل حالات میں بھی اچھی قیادت کی، اور حسن علی سمجھدار ہوکر واپس آیا ہے، انضمام الحق نے شاندار بات کہہ دی

93

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر انضمام الحق کہتے ہیں کہ پاکستان نے 18سال بعد سیریز جیت لی، بابر اعظم نے مشکل حالات میں بھی اچھی قیادت کی، جنوبی افریقا حاوی بھی ہوا،241 پر 3 آئوٹ تھے اور 274 پر سب باہر گئے۔


حسن علی نے اعلیٰ بائولنگ کی، وہ سمجھدار ہوکر واپس آیا ہے، حالانکہ کراچی ٹیسٹ میں اسے مشکل پیش آ رہی تھی لیکن اس نے بہت جلد اپنے آ پکو بہتر کرلیا۔

دونوں اننگز میں زبردست پرفارمنس تھی۔ رضوان بھی تمام فارمیٹ میںا سکور کر رہا ہے، اس نے ضرورت پڑنے پر اسکور کیا ہے۔ اپنے یو ٹیوب آفیشل چینل پر انضمام کتے ہیں کہ

میں مبارکباد دوں گا ٹیم منیجمنٹ کو، ان کو یہ سگنل مل رہے تھے کہ اس سیریز کے بعد ان کی بھی چھٹی ہوجائے گی، اس لئے میں منیجمنٹ کو بھر پور مبارکباد دیتا ہوں کہ ان پر لٹکنے والی،تلوار سرکنے لگی ہے۔


انضمام کہتے ہیں کہ اس سیریز میں پاکستان کی 90 فیصد چیزیں اچھی گئی ہیں، سب سے بڑی اچھی چیز یہ ہے کہ وہ ہے ٹیل اینڈرز کی فائٹ ہے، لوئر مڈل آرڈر اور آخری کھلاڑیوں نےاس سیریز میں جو حصہ ڈالا،

وہ قابل تعریف ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے اوپنرز اچھا نہیں کرسکے۔ فواد کراچی میں اچھا کھیل گئے تھے، سیریز میں ایسی چیزیں چلتی رہتی ہیں، مجموعی طور پر پرفارمنس بہتر ہے۔

جنوبی افریقا کی بات کریں تو میں نے ایسی ٹیم نہیں دیکھی جو مکمل طور پر بکھری ہوئی ہو، اس میں حوصلہ نہیں تھا، میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ ان کی صلاحیت 250 رنزتک کی ہے اور وہی کچھ ہوا،

اس ٹیم کو اپنے آپ کو بہتر کر نے کی ضرورت ہے۔ ڈی کاک بہتر کپتانی بھی نہیں کرسکے۔ انضمام الحق نے یہاں واضح کہ دیا ہے کہ مصباح الحق فی الحا ل بچ گئے ہیں۔