میں ہمیشہ جس دلیری اورجوش کی بات کرتا تھا، حسن علی نے ثابت کردیا، شعیب اختر نے شاندار بات کہہ دی

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شعیب اخترنے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ ویل ڈن حسن علی،مجھے آج اس لئے خوشی ہوئی ہے کہ فاسٹ بائولر نے حریفوں کی دوڑیں لگوالیں،پروٹیز اچھا کھیلتے ہوئے بھی نہ جیت سکے، ایک موقع پر لگا کہ


ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ وہ اسکور پورا کردیں گے، حسن علی کی گیند سے لگا کہ وسیم اکرم اور وقار کا دور آگیا ہے، حسن علی کی وجہ سے پوری ٹیم کھڑی ہوگئی،

رضوان کی اننگ بھی نہیں بھول سکتے، یہ رویہ مسنگ تھا، میں ہمیشہ جس دلیری اور جوش کی بات کرتا تھا، آج حسن علی نے ثابت کردیا، اس کے نتیجہ میں شاہین آفریدی بھی چارج ہوگیا ہے،

ایک کے ہونے سے دوسرے کو بھی فائدہ ہوا۔ یہ پاکستان کی پہچان تھی، اسی فاسٹ بائولنگ کی وجہ سے ہم جیت گئے، کیا نظارہ دیکھنے کو ملا، مزا ہی آگیا۔

شعیب اخترنے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے غیر ذمہ داری دکھائی، کپتان ڈی کاک نے غلط شاٹ کھیلی ہے، اس کے باوجود پاکستان جیت ہی گیا ہے۔ یہ سب کیسے ہوگیا؟کس لئے ہوگیا۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ یہ سب اس لئے ہوا ہے کہ ٹیم سلیکشن ٹھیک ہوئی ہے، محمد وسیم نے اچھا کام کیا ہے، وہ اکیلا بندا تھا جس نے اچھی ٹیم بنائی، نعمان کو لائے، پنڈی کی پچ میں سب کے لئے سب کچھ تھا، اچھی پچ بنائی، آج ریورس سوئنگ ہوئی، مزا آگیا،

باڈی لائن بائولنگ بڑی ضروری ہے، بیٹسمین کو پتا چلنا چاہئے کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ جائیں گی۔ ٹیم میں ابھی بھی بڑے مسائل ہیں، ٹاپ فور میں خرابی چل رہی ہے، رویہ اوررد عمل اہم ہوتا ہے۔

پاکستان نے اچھا کیا، آج بہت سے فاسٹ بائولرز نے یہ سب دیکھ کر اسپیڈ پکڑے ہوگی۔ میں یہی کہوں گا کہ ویلڈن حسن علی، یہ دسا(10)نہیں ہے بلکہ میچ وننگ کارکردگی ہے جس نے نتیجہ بدل دیا۔

حسن علی نے لائن پر گیند کی، شاہین نے اچھی گیند کی، بابر نے اچھی کپتان کی۔ پاکستان نے اپبی کرکٹ بینگ کے ساتھ بیک کی، یہ آج کی بڑی خبر لگی ہے۔ فاسٹ بائولرز نے خوب دوڑیں لگوادیں۔