حسن علی کو سابق کوچ اظہر محمود کی،یاد ستانےلگی مگر کیوں؟جانیے

96

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے حسن علی کو قومی ٹیم کے سابق باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کی یاد ستانے لگی ہے جس کا کہنا ہے کہ انہوں نے میری باﺅلنگ میں نکھارلانے کیلئے بہت مدد کی۔


تفصیلات کے مطابق حسن علی نے کہا کہ سابق باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے میری باﺅلنگ میں نکھارلانے کیلئے بڑی معاونت کی اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا مگربد قسمتی سے

وہ ہمارے ساتھ نہیں لیکن میں بھرپور سپورٹ پر ان کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کیلئے تمام حربےاستعمال کئے،

پیس،ریورس سوئنگ اورلائن و لینتھ کا بہتر استعمال کرنے کی بدولت 10 آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوا، خوشی کی بات ہے کہ سلیکٹرز نے ٹیسٹ میں موقع دیا اور میں ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہا۔