جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز سےباہر ہونے والے محمد حفیظ کاٹیسٹ سیریز جیتنے پر کیا کہنا ہے؟جانیے

173

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر


محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد۔ حسن علی نے 10 وکٹیں حاصل کر کے میچ وننگ پرفارمنس دی جبکہ محمد رضوان نے انتہائی مشکل لمحات میں عمدہ سنچری بنائی۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔