’حسن علی، حسن علی، حسن علی۔۔۔‘ بابر اعظم فاسٹ باؤلر کےگرویدہ ہو گئے، شاندار بات کہہ ڈالی

274

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی شاندار کم بیک کرنے والے حسن علی کی کار کردگی کے گرویدہ ہو گئے ہیں جنہوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے


بابراعظم نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور بہترین کرکٹ کھیلی۔

مجھ پر کپتانی کا کوئی دباﺅ نہیں تھا کیونکہ ٹیم جب سپورٹ کرتی ہے اور کھلاڑی دئیے گئے پلان پر عملدرآمد کرتے ہیں تو پھر کوئی دباﺅ نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ

شاہین شاہ آفریدی نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر حسن علی نے شاندار کم بیک کیا ہے اور اس میچ میں اپنا کردار اجاگر کیا ہے۔


حسن علی کو دبئی میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے اور اس کا فائدہ لیتے ہوئے انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ عمران بٹ کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ کافی عرصے سے نئے لڑکوں کو مواقع دے رہے ہیں اور

اس کا ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ کمزور سلپ فیلڈنگ کا معاملہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے جبکہ مجموعی طور پر بھی فیلڈنگ میں بہت بہتری آئی ہے، ہم ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو دیکھتے ہوئے دن بدن بہتری لا رہے ہیں۔ بابراعظم نے مزید کہا کہ کسی بھی بڑی ٹیم کیخلاف ایسی کارکردگی اور سیریز میں جیت سے

بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے اور یقینا اگلے میچوں کیلئے ہم پراعتماد ہو کر میدان میں اتریں گے، ایڈن مارکرم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن ہمیں یقین تھا کہ جب ہمیں وکٹ مل جائے گی تو ہم کم بیک کر سکتے ہیں اور پھر حسن علی نے اپنی کارکردگی سے اس بات کو یقینی بنا دیا۔