گوادر کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر انٹرنیٹ پروائرل ہوگئیں

143

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گوادر کے خوبصورت کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر سامنے آئیں تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی خاموش نہ رہ سکی اور دنیا کو چیلنج کر دیا کہ کسی کے پاس اس سے زیادہ خوبصورت تصاویر ہیں تو شیئر کریں۔


ابھی گوادر سٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے چل رہے ہیں لیکن اب پاکستان کے ایک اور کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر سامنے آگئیں جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ گراؤنڈ گلگت بلتستان کی وادی نگر میں موجود ہے۔یہ تصاویر وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے موبائل فوٹو گرافر علیم بیگ نے شیئر کی ہیں۔