جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ سے باہر ہونے والے محمد حفیظ اس وقت کہاں ہیں؟جانیے

141

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ٹی 10 لیگ میں شرکت کے باعث بروقت بائیو ببل میں نہ پہنچنے کے معاملے پر جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ سے باہر ہو نے والے محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹی 10لیگ میں شرکت کے بعد محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے تاہم وہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے دوران ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ

بروقت بائیو ببل میں نہ پہنچنے کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راﺅنڈر کو ڈراپ کر دیا تھا۔ صرف ایک دن کے فرق کی وجہ سے سینئر کرکٹر کو ڈراپ کئے جانے پر

کرکٹ حلقوں میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ خود محمد حفیظ نے بھی اس معاملے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے قرآن کریم کی ایک آیت ٹویٹ کی تھی جس کا ترجمعہ ہے کہ ’اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘