فواد عالم ٹی وی پر دیکھنے اور میدان میں کھیلنےوالوں کے ساتھ کیا کرے گا،شعیب اختر نےراز بتادیا

124

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پاکستان جنوبی افریقا کے راولپنڈی ٹیسٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے،انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلے روز کے کھیل پر کہا ہے کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے ثابت کردیا کہ


ثابت کردیا کہ انہیں ایوریج کرکٹ کھیلنا پسند ہے، جلد ہی 3وکٹیں لے لیں، اس کے بعد فواد عالم اور بابر اعظم نے انہیں آگے لگالیا ،ایک نے تھکانا شروع کردیا، دوسرے نےمارنا،

فواد عالم نے خوب تھکایا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ فواد عالم آنکھوں کو اچھا لگتا نہیں ہے۔ٹی وی پر دیکھنے والوں کو تھکادے گا، فیلڈ میں کھیلنے والوں کو تھکادے گا۔ دوسرے سیشن میں دونوں نے اچھا کھیلا،

وکٹ بھی آسان ہوگیا، دونوں کی کمزور پل شاٹ ہے جب نچلی سائیڈ پرگیندیں ملیں گی توکوئی کچھ نہیں کرسکے گا۔ فواد عالم دیکھنے والوں کو اور کھیلنے والوں کو تھکادے گا،

پاکستان اب 450 سے 500رنزکرے، سوچ لے کہ اسے ایک بار ہی کھیلنا ہوگا کیونکہ انہیں پروٹیز کو 2بار آئوٹ کرنا ہوگا۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ فواد اور بابر کو آئوٹ کرنے کے لئے پروٹیز کو بائونسرزمارنے ہونگے، پیچھے کھلانا ہوگا ورنہ یہ قابو نہیں آئیں گے۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ اگر بچوں کو کہا جائے کہ وہ کس کی پیروی کریں گے تو سب بابر اعظم کا نام لیں گے لیکن اگر دماغ کو فالو کرنا ہے تو وہ فواد عالم کوکریں۔
شعیب اختر نے عابد علی اور عمران بٹ پرتنقید کی ہے کہ اسکورنگ بیٹسمین جب اپنی اسٹرینتھ کو چھوڑیں گے تو یہی کچھ ہوگا،

عمران بٹ کو ڈراپ کر نا ہو گا۔ پروٹیز نے بری بائولنگ کی ہے، ان کی سزا یہ بنتی ہے کہ انہیں کل دوسرے روز آگے لگایا جائے، پاکستان کو کلین سویپ کرنا چاہئے۔ دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے


پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل پر تبصرہ کر تے ہوئے رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دن اچھا تھا لیکن اوپنرز کے لئے برا، انہیں بہتر کرنا ہوگا، مڈل آردڑ بار بار نہیں اٹھا سکیں گے، گھر میں کھیل کر ایسی پرفارمنس نہیں چلے گی۔

ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اچھا تھا۔ ٹاپ آرڈرز کے لئے بیٹنگ آسان نہ تھی۔ فواد عالم اور بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی، پچ بھی بری نہیں ہے۔ فواد اپوزیشن پرغصہ نکالنا جاری رکھیں۔ بابر اعظم کے لئے پنڈی کا گرائونڈ خوش قسمت ہے،

یہاں انہوں نے 2 سنچریز کر رکھی ہیں۔ رمیز راجہ نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس وقت ہی وقت ہے، بر تری ہے، پوزیشن اچھی ہے، اس لئے 350رنزکر کے آگے بڑھیں، پاکستان دوسرے روز کے پہلے سیشن کو اچھا گزار لے ورنہ مشکل ہو سکتی ہے۔