ٹی 10 لیگ میں،مشکوک افراد سے روابط کےالزام پر ایک کھلاڑی معطل، اس کا تعلق کس ملک سے ہے؟جانیے

122

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے دوران مشکوک افراد سے روابط کےالزام میں ایک کھلاڑی کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کی ٹیم


مراٹھا عریبینر کے سینڈی سنگھ نے ایونٹ کے کسی میچ میں حصہ نہیں لیا مگراینٹی،کرپشن یونٹ کو ان کے بارے میں بعض معاملات پرشکوک تھے جس کی وجہ سے ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابوظہبی آمد کے بعد بھارتی نژاد کرکٹر نے قرنطینہ مکمل کیا اور پھر اینٹی،کرپشن یونٹ کے لیکچرمیں بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ

اینٹی،کرپشن یونٹ کے لیکچر کے دوران،مشکوک افراد کی تصاویر دکھاتے ہوئے ان سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی تاہم بعد میں پتا چلا کہ ان میں سے ایک شخص کے ساتھ سینڈی کا رابطہ رہا ہے اوران کی بیٹ سپانسر شپ بھی اسی نے کی تھی جس پر ان کیخلاف ایکشن لیا گیا۔