پی ایس ایل، تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت مل گئی،لاہور میں کتنے افراد داخل ہو سکیں گے اور کراچی میں کتنے؟جانیے

155

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حکومت نے (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت دیدی ہے جس پر پاکستانی خوشی سے نہال ہیں اور پی سی بی جلد ہی ٹکٹنگ پالیسی کا اعلان بھی کر دے گا۔


رواں ماہ کی 20 تاریخ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے اور 20 فیصد شائقین کے حساب سے

تقریباً 5,500 شائقین کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں داخل ہونے دیا جائے گا جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 7,500 کے قریب شائقین کرکٹ داخل ہو سکیں گے۔

پی سی بی حکام سے ٹکٹ بیچنے والی تین کمپنیوں کے افسران کی ملاقات بھی ہو چکی ہے اور منصوبے کے مطابق شائقین میں کم از کم دو سیٹوں کا فاصلہ ہو گا البتہ فیملی کے ممبران کو ایک ساتھ بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔