آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز ملتوی ہونے سے نیوزی لینڈ کو سب سےبڑا فائدہ مل گیا، دنیائے کرکٹ سے اہم خبر آگئی

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ملتوی ہونے سے نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کیلئے3 کرکٹ ٹیموں کے درمیان کشمکش جاری ہے۔


تفصیلات کے مطابق 5 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والی چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل انگلینڈ، بھارت سیریز سے دوسری ٹیم کا بھی فیصلہ ہوجائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے

کوویڈ 19 کی وجہ سے رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وباءکے باعث دورہ ملتوی کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔

آسٹریلیا کے فیصلے پر کرکٹ جنوبی افریقہ نے شدید ناراضی، افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ دوسری جانب اس سیریز کے نہ ہونے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گئی۔