فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں نہ ہونے سے مایوسی ہوتی ہے، شاداب خان نے حیران کن بات کہہ دی

150

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں نہ ہونے سے مایوسی ہو تی ہے لیکن میرے ہاتھ میں جو چیز نہیں، میں اس کی ٹینشن نہیں لیتا،


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹیسٹ جیت کر پاکستان ٹیم سیریز اپنے نام کرے گی،

میں نہیں کھیل پا رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی، پاکستان ٹیم اس وقت اچھا کھیل رہی ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تماشائی بڑی تعداد میں سٹیڈیم آتے ہیں

جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے لیکن اگر اس سال تماشائیوں کو اجازت نہ ملی تو ہم بہت مس کریں گے البتہ امید ہے کہ مداحوں کو گراﺅنڈ میں آ کر میچز دیکھنے کی اجازت مل جائے گی۔