پاکستانی سپن بولنگ کامستقبل روشن ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر نےشاندار بات کہہ دی

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عمران خان کی کپتانی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سلو لیفٹ آرم اسپن بولر مسعود انوارنے پاکستانی اسپن بولنگ کا مستقبل روشن قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ


مسعود انوار کا کہنا تھا کہ یاسرشاہ ، شاداب خان اورعماد وسیم سمیت نعمان علی، عثمان قادر، ساجد خان، کاشف بھٹی اور محمد زاہد ایسے اسپنرز ہیںجن کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے

نعمان علی اور عثمان قادرنے موقع ملنے پراپنی صلاحیتیں ثابت کر دی ہیں، نعمان علی کو ایک پختہ کار بولر کے طور پر ایکشن میں دیکھنا خوش آئند ہے، اسپنر کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے کام کرنے والے

ریجنل کوچز اور دیگر افراد کی خدمات کو سراہنا چاہیے، یاسر شاہ کو اب بھی اپنی گگلی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس سے ان کی لیگ بریک اور فلپرز بھی مزید موثر ہوجائیں گی۔