قیس احمد کو شاہد آفریدی کی،وکٹ لینا آج بھی یاد، شاہد افریدی کے لیے شاندار بات کہہ دی

125

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
افغانستان کے نوجوان لیگ سپنر قیس احمد نے لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کے دوران پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنا آج بھی یاد ہے۔ ایک انٹرویو میں 20 سالہ نوجوان سپنر نے انکشاف کیا کہ


انہوں نے جب کرکٹ کھیلنا شروع کی تو شاہد آفریدی ان کے آئیڈیل تھے۔ قیس احمد کا کہنا تھا کہ مجھے لنکا پریمیر لیگ میں شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنا بہت اچھا لگا، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو میرا پسندیدہ کرکٹر شاہد آفریدی تھا۔

جب میں انھیں آئوٹ کیا تو میں خوش تھا لیکن تھوڑا سا غم بھی ہوا کیونکہ وہ میرے پسندیدہ کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ قیس احمد نے حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ میں

بھی اپنی بیٹنگ کے جوہر بھی دکھائے تھے جہاں انہوں نے کولمبو کنگز کی جانب سے دمبولا وائکنگز کے خلاف محض 22 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے تھے۔