پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں فیلڈنگ سیٹ کرنے میں ہماری نقل کی‘جنوبی افریقہ کےکھلاڑی نے حیران کن،دعویٰ کر دیا

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وینڈرڈوسن نے کہا ہے کہ پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ سیٹ کر نے میں ہماری نقل کی۔ تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس میں وینڈر ڈوسن نے کہا کہ


وینڈر ڈوسن نے کہا کہ پروٹیز کپتان کوینٹن ڈی کوک کرکٹ کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے اتنی اچھی فیلڈنگ سیٹ کی کہ پاکستان نے بھی نقل کرتے ہوئے

یہی طریقہ کار اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد ہمیں 350 کے قریب مجموعہ حاصل کرنا چاہیے تھا مگر چند بلے بازوں کو کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے میں

مشکل پیش آئی، راولپنڈی میں موسم مختلف ہے اور پچ سے زیادہ تر گھاس کاٹ دی گئی ہے، میرے خیال میں نئی گیند سے بھی باﺅلرز کو زیادہ مدد ملنے کا امکان نہیں۔