سعید اجمل نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے قومی ٹیم کو مفیدمشورہ دیدیا

138

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر سعید اجمل نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں سپن وکٹ کے ذریعے جنوبی افریقی ٹیم کو قابو کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے کہا کہ ہمیں ڈرا کی طرف نہیں جانا چاہیے،


ہمارے پاس یاسرشاہ اورنعمان کی شکل میں اچھے سپنرز موجود ہیں لہٰذا اسی قوت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد پاکستان کے دو سپنرز کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا،

فواد عالم نے جس طرح کراچی ٹیسٹ میں پرفارم کر کے ثابت کیا کہ ماضی میں ان کو منتخب نہ کرکے ان کے ساتھ غلط کیا گیا۔ سعید اجمل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ

راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کا کرداراہم ہو گا کیونکہ تجربہ کار کھلاڑی کا کوئی نعم البدل نہیں ہو تا، ٹیسٹ میچز میں ایسے ہی پرفارمرز کی ضرورت ہے۔