میں اس شخص کےبغیر نہیں رہ سکتی، شعیب ملک کی سالگرہ پرثانیہ مرزا نےپیغام جاری کردیا

229

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے


ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر شعیب ملک اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ

اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے۔‘ انہوں نے اپنے شوہر کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سال آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لیکر آئے۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو اس وقت باقی کی باتیں بتاو¿ں گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ’شعیب، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘