قومی ٹیم کے لیے پاور ہٹر تیار کرنا چاہتا ہوں: عبد الرزاق نے شاندار بات کہہ دی

112

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نےکہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے پاورہٹر تیار کرنا چاہتےہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس وہ تجربہ اور صلاحیتیں ہیں کہ پاکستان ٹیم کے لیے پاورہٹرز تیار کرکے دیں۔


جیو نیوز کے مطا بق ان کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف، حسن علی، عماد بٹ اور آصف علی کو پاور ہیٹنگ کے لیے تیار کر سکتا ہوں، اچھا پاوور ہٹر بننے کے لیے بیٹ سوئنگ،

بیلنس اور گیند پر نظر رکھنے کی بنیادی چیزیں ہیں جس پر کام کیا جائے تو اچھی ہٹنگ ہو سکتی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول میں کوچنگ میں فرق ہے

ڈومیسٹک میں گراونڈ پر زیادہ کام ہو تا ہےکیوں کہ وہاں کرکٹر کی ڈویلپمنٹ پہلی ترجیح ہو تی ہےجب کہ انٹرنیشنل میں اینالسس کی بھی اہمیت ہو تی ہے۔