رمیزراجہ نےمحمد حفیظ پر بڑا الزام عائد کردیا،حیران کن خبر

115

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنڑیٹر رمیز راجہ نے محمد حفیظ کو ’ خودغرض‘ قرار دے دیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کو پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہونا چاہئے


انٹرنیشنل ٹیمیں اب پاکستان آنا شروع ہوگئی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہر کوئی کو رونا پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کرے۔ ٹی10 لیگ کھیلنے جانے والے قومی کھلاڑیوں میں سے

آصف علی واپس آگئے مگر حفیظ نے اپنا کنٹریکٹ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کی سوچ اور ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے ان کی ترجیحات کے بارے میں پتہ لگ رہا ہے۔

اگر آپ پاکستان کو ترجیح دے رہے ہیں تو آپ درست سمت میں گامزن ہیں لیکن اگر آپ پاکستانی ٹیم میں انتخاب کی قیمت پر لیگ کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ ٹھیک راستے پر نہیں جارہے ہیں۔