راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان سپن باؤلرز کوآزمائے گا یا نہیں ؟مصباح الحق نے بتادیا

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عندیہ دیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سپن باؤلرز کو ڈراپ کرکے صرف فاسٹ باؤلرز بھی کھلایا جاسکتا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ گراونڈ تاریخی طور پر فاسٹ باؤلرز کے لیے مدد گار سمجھا جاتا ہے،


اس گراونڈ میں فاسٹ باؤلرز کو پاکستان کے دیگر گراونڈز کی نسبت زیادہ سپیڈ اور سونگ ملتی ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران پچ کا معائنہ کرنے کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق نے

عندیہ دیا ہے کہ ضروری نہیں کراچی ٹیسٹ میچ کی طرح راولپنڈی میں بھی دو سپن باؤلرز کو کھلایا جائے، ہوسکتا ہے کہ تمام فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا جائے، تاہم حتمی فیصلہ پچ کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ا س حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں صرف فاسٹ باؤلرز کو باولنگ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔