خدا دشمن کو بھی کو رونا وائرس کاشکار نہ کرے‘ عالمگیر موذی وباءکا شکار ہونے والے معین علی نے ایسا کیوں کہا؟جانیے

172

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عالمگیر موذی وباء کو رونا وائرس کاشکار ہونے والے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ خدا دشمن کو بھی کو رونا وائرس کاشکار نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق


معین علی نے کہا کہ میں نے آئیسولیشن میں 14 روز کیسے گزارے، بیان نہیں کر سکتا، وہ بہت ہی سخت دن تھے، ایک سے دو روز تک تو مجھے کسی چیز کا ذائقہ تک محسوس نہیں ہو رہا تھا،

تین دن سر میں شدیددرد رہا، میرا جسم بھاری ہوگیا تھا، ایسی تھکن محسوس ہوئی جس کا سامنا مجھے کبھی زندگی میں نہیں ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین روز تکلیف میں گزارنے کے بعد میں ٹھیک ہونے لگا مگر

آخری چار دن اور بھی زیادہ دشوار تھے کیونکہ میں خود کو مکمل ٹھیک محسوس کررہا تھا لیکن کمرے سے باہر آنے کی اجازت نہیں تھی، میری دعا ہے کہ کوئی دشمن بھی اس وائرس کاشکار نہ ہو۔