ہم محمد حفیظ کیساتھ آخری لمحات تک رابطے میں رہے اور انہوں نے بتایا کہ۔۔۔‘ پی سی بی نے حیران کن انکشاف کر دیا

116

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ محمد حفیظ کیساتھ آخری لمحات تک رابطے میں رہا اور انہوں نے ممکنہ طور پر 4 فروری کو آخری لیگ میچ کے بعد آنے کا بتایا۔


پاکستان اور جنوبی افریقہ بورڈ میں کوویڈ 19 پروٹو کولز پر معاہدہ ہے جس کے تحت ٹی 20 کا بائیو سیکورببل 3 فروری کو شروع ہونا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے

دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بورڈ کو اپنی عدم دستیابی کا لکھ کر دیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ 3 فروری کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس کے باوجود پی سی بی نے ان سے

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں دستیابی کیلئے رابطہ رکھا تاہم لیگ میں ان کی مصروفیت اور کو رونا پروٹوکولز کے معاملات کے باعث انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا جا سکتا تھا۔