بھارت کو ایسی ذمہ داری مل گئی کہ رواں برس ایشیاءکپ کا انعقاد ہی مشکوک ہو گیا، کرکٹ مدا حوں کیلئےافسوسناک خبر

81

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی بھارت کو مل گئی ہے جس کے باعث رواں برس شیڈول ایشیاء کپ کا انعقاد ہی مشکوک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی) کے


بی سی سی آئی کے جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان سے قبل یہ ذمہ داری بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نبھا رہے تھے۔

دوسری جانب اے سی سی کی سربراہی بھارت کو ملنے کے بعد رواں برس ایشیاء کپ کا انعقاد مشکوک ہو گیا ہے کیونکہ بی سی سی آئی کی ترجیح رواں برس آئی پی ایل کا شیڈول کے مطابق انعقاد ہے اور

وہ ایشیاءکپ کی مجوزہ تاریخوں میں باہمی سیریز کا انعقاد چاہتا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن پر صرف بھارت کا حق ہو گا جبکہ ایشیاءکپ سے ہونے والی آمدن اس میں شریک تمام بورڈز کو بھی ملتی ہے۔