پی سی بی محمدحفیظ کیساتھ غلط کررہا ہے‘ سلیم ملک نے محمد حفیظ کےحق میں آوازبلند کر دی

205

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے محمد حفیظ اور ٹیم میں سینئرز کی موجودگی کے حق میں آواز بلند کر دی ہے جن کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ پاکستان کا اہم کھلاڑی ہے، کرکٹ بورڈ والے ان کے ساتھ غلط کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق لاہور میں وہیل،چیئرز کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کون کس کے خلاف ہو جاتا ہے، اکثر دیکھنے میں آتا ہے

جب سینئرز کاکیرئیر ختم ہونے والا ہوتا ہے تو اسے کھلایا نہیں جاتا حالانکہ سینئرز کا ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے اور ایک دم سے صرف جونیئرز کو ہی ٹیم میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

سلیم ملک نے واضح کیا کہ وزیر اعظم،ہاﺅس جانا کوئی بری بات نہیں وہاں تو وہ بھی جاتے ہیں جن کو نہیں جانا چاہیے، میرا نہیں خیال مصباح، اظہر اور حفیظ کو وزیر اعظم،ہاﺅس جانے کی،سزا دی گئی ہے۔