میں پاکستان کی ٹیم کے لیے یہ کام کرنا چاہتا ہوں.؟اپنی ٹیم کو پاکستان کپ جتوانے والے عبدالرزاق نے انوکھی خواہش ظاہر کر دی

76

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور ڈومیسٹک ٹیم خیبرپختونخوا کے کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کے لیے پاور ہٹر تیار کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں عبدالرزاق نے کہا کہ


عبدالرزاق نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس وہ تجربہ اور صلاحیتیں ہیں کہ پاکستان ٹیم کے لیے پاور ہٹرز تیار کرکے دیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن پلیئرز دیے جائیں تو

وہ ان کو پاور ہٹنگ کی ٹریننگ دے سکتے ہیں، اچھا پاوور ہٹر بننے کے لیے بیٹ سوئنگ، بیلنس اور گیند پر نظر رکھنے کی بنیادی چیزیں ہیں جس پر کام کیا جائے تو اچھی ہٹنگ ہو سکتی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سے پلیئرز ہیں جن کو وہ بطور پاوور ہٹر تیار کرسکتے ہیں تو سابق آل راونڈر نے فہیم اشرف، حسن علی، عماد بٹ اور آصف علی کے نام تجویز کیے۔


بطور کوچ اپنے تجربے پرٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بطور پلیئرز انہوں نے اپنے کیرئیر میں کوچز کے رویوں سے جو سبق حاصل کیے، کوشش کی کہ بطور کوچ انہیں باتوں کو اپلائی کریں، انہوں نے کہا کہ جن جن چیزوں کو وہ منفی سمجھتے تھے، بطور کوچ وہ کوئی کام نہیں کیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول میں کوچنگ میں فرق ہے، ڈومیسٹک میں گراؤنڈ پر زیادہ کام ہو تا ہے کیوں کہ وہاں کرکٹر کی ڈویلپمنٹ پہلی ترجیح ہو تی ہے جب کہ انٹرنیشنل میں اینالسس کی بھی اہمیت ہو تی ہے۔