’میچ کھیلنے کا مزہ ہی نہیں آتا اگر سٹیڈیم میں۔۔۔‘ شاہد خان آفریدی بھی بول پڑے

129

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کا مزہ ہی نہیں آتا کیونکہ تماشائیوں کی گراؤنڈ میں موجودگی اور بوم بوم کی آوازیں میرے اعتماد اور جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے کراؤڈ کے روائتی شور اور تالیوں کی کمی محسوس کررہا ہوں، اگر یہ پرفارمنس کراؤڈ کے سامنے ہوتی تو زیادہ انجوائے کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 10 فارمیٹ سے ہر ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے، کراؤڈ کیلئے یہ زبردست انٹرٹینمنٹ بھی ہے جنہیں ایک ہی وقت میں بہت سارے

سٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور مداحوں کے جوش و خروش کی وجہ سے کرکٹرز کے جذبے میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور میچز بھی بہت کانٹے دار ہوتے ہیں۔