ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، ٹیم سے ڈراپ کرنے پر محمد حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا، حیران کن بات کہہ دی

96

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ اس سیریز میں بڑے بڑے نام ڈراپ کردیے گئے ہیں۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا۔


پاکستان کے 20 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، حیدر علی، خوش دل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز ، آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز ، ظفر گوہر، فہیم اشرف، عامر یامین اور عماد بٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین آفریدی ، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی ،عثمان قادر اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب

فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، محمد موسیٰ اور وہاب ریاض کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس دکھانے والے محمد حفیظ بھی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔


اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ دستیاب نہیں تھے، ان کی فارم پر شک نہیں تاہم حفیظ بائیو سیکیور ببل کیلئے دستیاب ہو تے تو ٹیم میں ضرور ہو تے،

محمد حفیظ سے رابطہ کرنے پرمعلوم ہوا وہ 3 فروری کو جوائن نہیں کر سکتے۔ اُدھر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیم سے ڈراپ کر نے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں محمد حفیظ نے ٹیم اسکواڈ کی تصویر لگا تے ہوئے آیت لکھی ہے جس کا ترجمہ ’ اللہ صبر کر نے والوں کے ساتھ ہے‘۔