محمد حفیظ کو ٹی 20 سکواڈ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟اہم وجہ سامنےآگئی

106

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ کو جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں کیا گیا، واضح رہے کہ محمد حفیظ گزشتہ سال ٹی 20 کے ٹاپ سکورر تھے۔


کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق محمد حفیظ ان دنوں ابو ظہبی میں ٹی 10 لیگ کھیل رہے ہیں جس کے باعث وہ قومی سکواڈ کو پانچ فروری کو جوائن کرسکتے تھے،

جبکہ بورڈ کی طرف سے ان کو واضح طور پر تین فروری تک سکواڈ کو جوائن کرنے کا کہا گیا تھا۔ تاہم بورڈ اور قومی آل راؤنڈر کے درمیان بات نہ بنی اور ڈیڈ لاک برقرار رہنے کی وجہ سے

ان کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹی 20 سکواڈ کے لیے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور اوپننگ بلے باز فخر زمان کو بھی ڈراپ کیا گیا ہے۔