ان تین کھلاڑیوں کی وجہ سے فتح ملی، یونس خان نے نام بتا دیے

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ملنے والی فتح کو تین کھلاڑیوں سے منسوب کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔


یونس خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یونس خان نے ٹرافی، مین آف دی میچ کے ساتھ اپنی خوشگوار تصویر شیئر کی۔ انہوں نے فتح ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ

ہم نے تقریباً ایک سال بعد ٹیسٹ میں فتح حاصل کی، میں بالخصوص پاکستانی ٹیم کے مداحوں سمیت تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یونس خان نے لکھا کہ ’فواد عالم میں تم سے بہت خوش ہوں کیونکہ تم نے صبر اور عزم کو حقیقت میں ثابت کردیا‘۔ بیٹنگ کوچ نے فتح کو یاسر شاہ اور نعمان علی سے بھی منسوب کیا۔