دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان.! 2 کھلاڑی تبدیل کرنے کا فیصلہ ہو گیا

1033

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ چار فروری کو راولپنڈی کے سٹیدیم میں کھیلا جایے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہو گا، دوسرے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں راولپنڈی پہنچ گیی ہیں،


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پلان کے مطابق کھیلے اور کامیاب رہے، جیتنے پراللہ کا شکر اداکرتے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ پہلے میچ میں نعمان علی، یاسر شاہ، فواد عالم، اظہر علی سب نے ہی اچھا کھیلا ہے، کسی بھی میچ کو جیتنے کیلئے پارٹنرشپ ضروری ہے

اور اہم موقع پر فواد عالم اور اظہر علی نے پارٹنرشپ قائم کر کے قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلی اننگز میں 4 آوٹ ہونے کے بعد فواد عالم اور اظہر علی نے شاندار کھیل پیش کیا،


فواد عالم کی اننگز سے ٹیم کو اعتماد ملا کہ ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں۔ کپتان بابر اعظم نے فواد عالم کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نئے آنے والے کھلاڑیوں کیلئے مثالی قرار دیدیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ فواد عالم حوصلے، ہمت، عزم اور محنت کی عمدہ مثال ہیں، ایک طویل جدوجہد اور لگن کے نتیجہ میں 10 برس سے زائد عرصہ کے بعد فواد عالم کو

دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کا موقع ملا اور انہوں نے عمدہ کار کردگی دکھا کر خود کو ثابت کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کافرسٹ کلاس کرکٹ میں 10,000 رنز بنانا بہت بڑی کامیابی ہے اور

میں ذاتی طور پر اس کا معترف ہوں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہاں کرکٹرز کو میرا پیغام ہے کہ فواد عالم کو پیش نظررکھیں اور محنت اور جدو جہد کو اپنا شعار بنائیں، کامیابی ضرور ان کے قدم چومے گی۔


بابر اعظم نے کہا کہ فہیم اشرف کو کریڈیٹ دوں گا کہ اس نے بطور ٹیسٹ پلیئر خود کو بہتر کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرا بطور کپتان یہی ہدف ہے کہ ہوم کنڈیشنز کے علاوہ باہر جاکر بھی جیتیں،

ہم باہر جا کر اچھا کھیلیں گے تو ہمارے اعتماد میں اور اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بطور کر کٹ ٹیم ایک بڑی ٹیم کیخلاف جیت بہت ضروری تھی، پاکستان کی پوری ٹیم میں ہر کسی نے جیت میں حصہ ڈالا۔ اور

انشااللہ اگلے میچ میں بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، ذراع کے مطابق کپتان بابراعظم نے پلینگ الیون فاینل کر لی ہے
پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، کپتان بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، نعمان علی، شاہین آفریدی، اور حسن علی شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جائے گا