جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے میچ میں،دھوم مچانے والے پاکستانی،سپنر نعمان علی کے والد سامنے آ گئے، شاندار پیغام جاری کر دیا

77

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی سپنر نعمان علی نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے اور پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر تے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔


تفصیلات کے مطابق بیٹے کی کامیابی پر نعما ن علی کے والد نے کہا کہ ” یہ نعمان علی کی قسمت میں تھا کہ وہ چونتیس سال کی عمر میں قومی ٹیم کیلئے کھیلتا اور ہمیں اس پر کوئی شکایت نہیں ہے ۔“

ان کا کہناتھا کہ نعمان گزشتہ دو سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا ،قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے بہت زیادہ مقابلہ چل رہاہے اور ہمیں سلیکٹرز سے کوئی شکایت نہیں ہے کہ

انہوں نے نعمان کو لمبے عرصہ تک نظر انداز کیے رکھا ۔ نعمان کے دو بڑے بھائی مقامی سطح پر کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی فواد حیدر آباد میں گریڈ ٹو کی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔