فواد عالم کے 10 سال زایا کرنے کے قصور وار صرف انضمام اور مصباح ہی نہیں بلکہ، سرفراز احمد بھی ہیں، شعیب اختر نےحیران کن بات کہہ دی

337

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
راولپنڈی ایکسپریس نے فواد عالم کی محرومیوں کا ذمہ دار سرفراز احمد کو بھی قرار دے دیا،کہتے ہیں کہ پنجابیوں کی بحث سے باہر نکلو اور سوچوکہ کراچی کے کپتان سرفراز احمد نے فواد کو 3 سال کیوں باہر رکھا ؟


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر اپنے یوٹیوب چینل پر کہتے ہیں کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو ٹھیک ٹھاک پھینٹا لگا دیا ہے، پاکستان نے سائوتھ افریقا کو ایوریج ٹیم بناکر

میچ ساڑھے 3دن میں ختم کر کے بتا دیا کہ یہ تگڑے ہیں۔ ایک بندے نے اس میچ کا نقشہ ہی بدل دیا، اسکی تیکنیک اچھی نہیں انداز بہتر نہیں۔ اس کی شاٹس میں جان نہیں ہے لیکن

فواد کا دماغ کام کر رہا ہے۔ مبارک ہوکہ وکٹ اچھی بنائی ہے، گیند اوپر نیچے ہوتی رہی ہے لیکن نتیجہ یہی درکار تھا جو مل گیا ہے۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ اس میچ کے ساتھ ہی ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے کہ
پنجابیوں نے فواد کو باہر کیا ہے۔ مصباح الحق اور انضمام الحق کا نام آرہا ہے ۔مصباح 5سال کپتان رہے اور پھر آگے انضمام 3 سال چیف سلیکٹر رہے۔

گلہ جائز ہے،شکوہ درست ہے لیکن سوال ہے کہ 3 سال کراچی کا بھی کپتان رہا ہے تو سرفراز احمد جو کراچی کے کپتان تھے، انہوں نے کیوں نہیں کھلایا۔ یہ بھی سوچیں پھر؟ سارا قصور انضمام اور مصباح کا نہیں ہے بلکہ سرفراز کا بھی ہے

لیکن فواد کے ساتھ بہت،زیادتی کی گئی ہے جیسا بھی ہے اس نے ثابت کرکے بتایا ہے کہ وہ اس کا اہل تھا کہ اسے پہلے سے کھلایا جاتا۔ 8 میچزمیں 3 سنچریز ہیں، انہوں نے واضح پیغام دے دیا ہے۔

فواد کے ساتھ بہت،زیادتی کی گئی ہے، سب نے کی، یہ سب کوماننا پڑے گا، فواد، فہیم، یاسر اور نعمان ہی پاکستان کو میچ میں واپس لائے ہیں، یہی جذبہ درکار ہے، لڑکر کھیلو، ہارو یا جیتو۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو پیس کر رکھ دیا ہے،

درست معنوں میں اسے ایوریج سائیڈ بنادیا۔ پاکستان کے مقابلے میں وہ کمزور نکلے۔ ویلڈن پاکستان، آپ نے خوشی دی، ہارو تو لڑکر ہارو، جیتو تو اسی اسٹائل سے جیتو ۔دل خوش ہوگیا ہے۔