اس کھلاڑی نےجیت کی بنیاد رکھی، اورلگا اب ہم جیت جائیں گے، بابراعظم نے شاندار بات کہہ دی

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلی اننگز میں 4 آوٹ ہونے کے بعد فواد عالم اور اظہر علی نے شاندار کھیل پیش کیا، فواد عالم کی اننگز سے ٹیم کو اعتماد ملا کہ ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں۔


کراچی میں ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو شکست دینے کے بعد پر یس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ فہیم اشرف کو کریڈیٹ دوں گا کہ اس نے بطور ٹیسٹ پلیئر خود کو بہتر کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرا بطور کپتان یہی ہدف ہے کہ ہوم کنڈیشنز کے علاوہ باہر جاکر بھی جیتیں، ہم باہر جاکر اچھا کھیلیں گے تو ہمارے اعتماد میں اور اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بطور کر کٹ ٹیم ایک بڑی ٹیم کیخلاف جیت بہت ضروری تھی، پاکستان کی پوری ٹیم میں ہر کسی نے جیت میں حصہ ڈالا۔