اگلےٹیسٹ میچ میں اظہر علی کواوپننگ کرنی چاہئے کیونکہ“ رمیز راجہ نے بہترین،مشورے کیساتھ زبردست وجہ بھی بتا دی

213

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کو اوپننگ کرنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان


پہلے ٹیسٹ میچ میں عابد علی اور عمران بٹ کی اوپننگ جوڑی مکمل طور پر ناکام رہی۔ رمیز راجہ نے کہا کہ میرے خیال سے اظہر علی کو اپوننگ کرنی چاہئے کیونکہ

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے باوجود بھی انہیں بہت جلد میدان میں آنا پڑتا ہے جبکہ انہوں نے اپنی تمام بڑی اننگز جیسا کہ دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری، میلبورن میں

آسٹریلیا کے خلاف ڈبل سنچری ، بطور اوپنر ہی کھیلیں۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اظہر علی کو اوپننگ پر بھیجنے سے ناصرف پاکستان کی بیٹنگ لائن میں مضبوطی آئے گی بلکہ مڈل آرڈر بلے بازوں پر دباﺅ بھی کم ہو گا۔