کراچی ٹیسٹ میں شاندارفتح کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ،رینکنگ میں بھی ترقی

157

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی فتح کے بعد بابراعظم کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں کم از کم ایک پوزیشن کی بہتری ملے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےجب اگلی ٹیسٹ رینکنگ کا اعلان کیا جائے گا تو پاکستان اپنی موجودہ 7 ویں پوزیشن سے چھٹے نمبر پر آجائے گا چاہے وہ 4 فروری سے

راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ ہار جائے ۔ اگر قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی تو وہ 5 ویں پوزیشن بھی حاصل کرسکتی ہے۔

قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ اور سابق کپتان مصباح الحق کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم 2016ء سے 2018ء کے درمیان پہلے نمبر پر تھی تاہم اس کے بعد سے ٹیم کو رینکنگ میں مسلسل تنزلی کا سامنا ہے۔