ان کھلاڑیوں نے میچ کانقشہ بدل کر جیت کی بنیاد رکھی، فواد عالم یا نعمان علی نہیں بلکہ، انضمام الحق نےحیران کن بات کہہ دی

617

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انضمام الحق نے پاکستان کی فتح کے بعدنرالی منطق نکال لی ہے اور نرالی منطق نکالنے کے بعد انہوں نے فواد عالم کی اننگ کی افادیت واہمیت کم کردی ہے اور اہمیت کم کرنے کا مطلب ان کے تذکرے،ان کی ضرورت کو کم سے کم ثابت کرنا ہے۔


انضمام الحق نے جمعہ کو پاکستانی فتح کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ نعمان علی کی پرفارمنس بھی کمال ہے، انہوں نے 24رنزکی اننگ بھی اہم کھیلی۔

فواد عالم کی سنچری زبردست تھی۔ اظہر علی کی ففٹی زبردست تھی، ان دونوں کی پارٹنرشپ نے میچ کو بنایا، میچ کو ٹرن کیا، انہوں نے 4وکٹیں گرنے کے بعد جو کھیلے، قابل تعریف ہے،

فواد نے قابل دید اننگ کھیلی۔ اس میچ میں کافی چیزیں ہوئی ہیں،ان دونوں کے علاوہ نعمان کی 5وکٹیں ہیں۔یاسر شاہ کی بائولنگ ہے۔ اس میچ میں کافی چیزیں ہوئی ہیں،ان دونوں کے علاوہ نعمان کی 5وکٹیں ہیں۔یاسر شاہ کی بائولنگ ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ اس میچ کا ٹرننگ پوائنٹ وہ وقت تھا جب 8 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے اور حسن علی، یاسر شاہ اورنعمان علی نے زبردست بیٹنگ کرکے، ساتھ میں فہیم اشرف کی اننگ بھی تو یہ قابل تعریف ہے،

نعمان، یاسر اور حسن نے آخر میں 90 رنزکا اضافہ کیا، وہی میجر پوائنٹ ہے۔
اگر میرے سے کوئی پوچھے کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا تو میں کہوں گا کہ
ان تینوں کی بیٹنگ اور پارٹنر شپ ٹرننگ پوائنٹ تھا،

اگر یہ 70سے90رنزنہ بنائے گئے ہوتے تو پاکستان کو 88کی بجائے 188کا تعاقب کرنا پڑجاتا اور یہ نہایت ہی مشکل ترین ہدف بن سکتا تھا۔ پاکستان کی لیڈ 60 یا 70کی ہوتی تو جنوبی افریقا کی اپروچ کچھ اور ہوتی، ان کے اسکور نے ان کی اپروچ کو نیچے کرکے رکھ دیا تو

ان کی پارٹنر شپ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، ٹھیک ہے کہ فواد اور اظہر نے اچھی بیٹنگ کی لیکن لوئر آرڈر کی بیٹنگ نے پاکستان کی بنیاد کھڑی کردی، ان ہی کی وجہ سے 158 رنز اوپر بنے ہیں۔ پوری ٹیم نے فائٹ کی۔

فواد اور اظہر کا کام ہی اسکور کرنا ہے جس ٹیم کے بائولرز بھی اگررنز کر رہے ہوں تو کیا بات بن جاتی ہے۔ انضمام کہتے ہیں کہ پاکستان کی جیت کوکسی ایک نام کے ساتھ جوڑ دینا مشکل ہے،

اس میں بہت سائلنٹ پرفارمنسز ہیں، نعمان علی کی وکٹیں اور بیٹنگ ،اسی طرح یاسر کی بائولنگ اور 38رنزبھی کمال ہیں۔ پاکستان کی فیلڈنگ بھی اچھی تھی، کیچز بھی اچھے پکڑے، یہ بھی چیزیں ٹیم کو کھڑا کردیتی ہیں۔