پی ایس ایل کا آفیشل گانا کب ریلیز ہو رہا ہے؟جانیے

280

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
‏پاکستان سپر لیگ کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تشہیری مہم کا انحصار حکومت کی جانب سے تماشائیوں کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے فیصلے پر منحصر ہے۔


‏پاکستان کرکٹ بورڈ کےذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔ امکان یہی ہے کہ کووڈ پروٹوکولز کے مطابق آفیشل گانے

کی باضابطہ تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ گزشتہ برس پی سی بی نے ‘تیار ہیں’ گانے کی ریلیز کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا لیکن اس بار پی سی بی نے پی ایس ایل کا

آفیشل گانا مختلف ذرائع سے ریلیز کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ پی ایس ایل کے گانے کے لیے نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور اسٹنرز بوائز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔