نانا کا خواب، 14 سال کا انتظاراور ڈیبیو میچ پر پانچ وکٹوں کی شاندارکارکردگی، نعمان علی پاکستانیوں کے ہیرو بن گئے

76

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نانا کا خواب پورا کرنے کیلئے 14 سال انتظار کرنے والے 34 سالہ نعمان علی جنوبی افریقہ کے خلاف ریکارڈ کارکردگی دکھا کر پاکستانیوں کے ہیرو بن گئے ہیں تفصیلات کے مطابق 34 کی عمر میں قومی ٹیم میں شامل ہونے والے


نعمان علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے بارہویں کھلاڑی اور چوتھے سپنر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا اور

قومی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ نعمان علی نے پروٹیز کو اپنے سپن کے جال میں پھنساتے ہوئے ڈیبیو میچ میں ہی پانچ وکٹیں حاصل کیں اورپاکستان کے چوتھے سپنر بن گئے،

ان سے قبل شاہد خان آفریدی، بلال آصف اور نذیر جونیئر بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ نعمان علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف


نعما ن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کو اپنے مرحوم نا نا کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائند گی کرنے کیلئے ہی ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور

آج میرا اور میرے اہل خانہ کا یہ خواب حقیقت کا بد ل گیا ہے۔ میرے گھر والوں نے ہمیشہ میری بھرپور سپورٹ کی اور میری کامیا بی کی وجہ بھی یہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ

ٹیسٹ کیپ حاصل کرتے وقت مجھے اپنے نا نا بہت یاد آئے جو ہمیشہ سے ہی مجھے پاکستان کی جا نب سے ٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے۔ نعمان علی نے ڈومیسٹک کرکٹ کی

اچھی کارکرد گی کو جا ری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈ ومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی کا صلہ ملنا اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی کارکردگی جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔