ساؤتھ افریقی،کپتان کوینٹن ڈی کاک نے پاکستان کےہاتھوں شکست کی حیران کن وجہ بتا دی

347

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کوینٹن ڈی کوک نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں خراب،بیٹنگ شکست کی وجہ بنی۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوینٹن ڈی کوک نے کہا کہ


میرے خیال سے پہلی اننگز میں خراب،بیٹنگ ہی شکست کی وجہ بنی۔ میرا نہیں خیال کہ ہمیں پاکستان کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگا بلکہ ہم نے یہاں اچھی خاصی پریکٹس کی مگر

ہم نے آسانی سے وکٹیں گنوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں ریسی وینڈرڈوسن اور ایڈن مارکرم نے بہت اچھی،بیٹنگ کی لیکن بعد ازاں آسانی سے وکٹیں گنوائیں اور

راولپنڈی ٹیسٹ میچ سے قبل ہمیں وکٹ کا بھی اچھی طرح اندازہ ہو گیا ہے۔ بلے بازوں کی نسبت ہمارے باﺅلرز نے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ کرکٹ کھیلی تاہم پاکستانی بلے بازوں کی،بیٹنگ شاندار رہی۔